اسلام آباد

حکومت کا کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور

اسلام آباد:  دھمکی آمیز خط کے معاملے پر حکومت کی جانب سے کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کیا جارہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اِن کیمرا بلائے جانےکا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ مشترکہ اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے آج مبینہ دھمکی آمیز خط سینیئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے صحافیوں سے ملاقات میں خط نہیں دکھایا بلکہ مندرجات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے صحافیوں سے ملاقات میں خط کے جس حصے کو دھمکی آمیز قرار دےکر تشویش کا اظہار کیا وہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہے جس میں کہا گیا ہےکہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوجاتی ہے تو سارا کچھ معاف ہوجائے گا ، اگر عمران خان رہتے ہیں کہ ہم خوش نہیں ہوں گے اور پاکستان کے لیے چیزیں مشکل ہوجائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close