اسلام آباد

صدر کا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ بھی غیر آئینی ہے

اسلام آباد: اسمبلیاں توڑنا عمران خان کا حق نہیں رہا، صدر کا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ بھی غیر آئینی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تحریک جعلی وزیراعظم کیخلاف ایجنڈے پر تھی، ایک غیر متعلقہ خط کے سہارے عدم اعتماد کو مسترد کیا گیا، بھونڈی حرکت کر کے ملک کو سیاسی بحران کی طرف دھکیلا گیا ہے، عمران خان نے اس حرکت سے ڈکٹیٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا کہ یہ ناجائز راستے سے اقتدار میں آیا تھا، عدم اعتماد کی تحریک متاثر نہیں ہوئی، ڈپٹی اسپیکر نے اسد قیصر کا حوالہ دیکر رولنگ دی ہے، اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد آچکی تھی، اسد قیصر کا حوالہ دیکر رولنگ دینا غیر آئینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپنی جگہ قائم ہے، اسمبلیاں توڑنا عمران خان کو حق نہیں رہا، صدر کا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ بھی غیر آئینی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close