اسلام آباد

عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد : ماضی سے سبق سیکھ کر پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے

عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سی ای سی نے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ ہی ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے، پالیسی کی تشکیل کے بعد درخواستوں کی وصولی اور بینک ڈرافٹ سے متعلق پالیسی بنائی جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی اسکروٹنی سخت کی جائے گی۔ ماضی سے سبق سیکھ کر پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے۔ اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام انرجی امیدواروں کے بہتر انتخاب پر صرف کی جائے۔ پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے۔ مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ساڑھے تین سالوں میں غلطیوں سے بہت سیکھا ہے۔ اب ان غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔ اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے۔ اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close