اسلام آباد

کل جو ہوا ہم توقع نہیں کررہے تھے، عوام خود باہر نکلے ہیں : شہباز گل

اسلام آباد : مقصود چپڑاسی کے پارٹنر وزیراعظم بنیں گے۔

شہباز گل نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس پر فرد جرم لگنا تھی وہ مقصود چپڑاسی کے پارٹنر وزیراعظم بنیں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ کل کو کوئی بھی 12،10ارب لگا ئے اور حکومت ختم کرادے، ہندوستان بھی پیسے لگا کر حکومت ختم کراسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل جو ہوا ہم توقع نہیں کررہے تھے، عوام خود باہر نکلے ہیں، قومی اداروں کی ہم عزت کرتے ہیں۔

اسٹاپ لسٹ‌ میں‌ نام ڈالے جانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں‌ شہباز گل نے کہا کہ ابھی تو نام اسٹاپ لسٹ میں‌ ڈالا ہے کل کو ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں‌ میں‌ ڈال دیا جائے.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close