اسلام آباد

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے : شاہ محمود

اسلام آباد:  ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بہت چیزیں واضح کردیں

شاہ محمود قریشی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک سلجھے ہوئے افسر ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر پروفیشنل افسر ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ناپ تول کر بات کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بہت چیزیں واضح کردیں، ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کردیا کہ ماسکو کا فیصلہ اکیلے کا نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں اسٹیک ہولڈز کی مشاورت تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے، پریس کانفرنس سے ہمارے مؤقف کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جو مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس صاحب جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close