اسلام آباد

پرویزمشرف سے گھر جاکر بیان لیا جاسکتا ہے تو قطری شہزادے سے کیوں نہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف جیسے آئین، قانون اور قوم کے مجرم سے گھر جاکر بیان لیا جاسکتا ہے تو قطری شہزادے حمد بن جاسم سے بیان نہ لینے کے لئے بہانے کیوں بنائے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو سب سے پہلے حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرنا چاہیے تھا جے آئی ٹی نے نے پہلے ان کا بیان کیوں ریکارڈ نہیں کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر  پرویزمشرف جیسے آئین، قانون اور قوم کے مجرم سے گھر جاکر بیان لیا جاسکتا ہے تو حمد بن جاسم سے کیوں نہیں؟ جے آئی ٹی کی بیان لینے کی نیت ہے تو دنیا کے کسی کونے میں بھی جا کر یہ کام ہو سکتا تھا اور اگر اس کے پیچھے بد دیانتی ہے تو ہمیں علم ہے کہ پھر یہ ڈرائے، دھمکائیں اور بہانے بھی بنائیں گے لیکن قطر نہیں جائیں گے کیوں کہ قطری شہزادے کے بیان کے بعد شریف فیملی کے خلاف کیس ختم ہو جاتا اس لیے حمد بن جاسم کا بیان نہ لینے کے بہانے بنائے جا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close