اسلام آباد

توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے کی صورت حال واضح ہونی چاہیے

اسلام آباد : دوست ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق صورت حال افسوس ناک ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ تحائف سے متعلق عمران خان اور وزارت خارجہ کو صورت حال واضح کرنی چاہیے۔

اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ دوست ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق صورت حال افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے کی صورت حال واضح ہونی چاہیے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ موجودہ صورتحال پاکستان کے لیے شرمندگی کا سبب بن رہی ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ تحائف سے متعلق کوئی غیرقانونی کام ہواہے تو ایکشن ہونا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close