اسلام آباد

وفاقی حکومت نوازشریف کی سزامعطل کرنے پر غور کررہی ہے : وزیرداخلہ

اسلام آباد : حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی کی بھی سزا کم ، معطل یا ختم کرسکتی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی سزا کے حوالےسے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نوازشریف کی سزامعطل کرنے پر غور کررہی ہے۔

راناثناللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی کی بھی سزاکم،معطل یاختم کرسکتی ہے، ایک بےگناہ آدمی کو سزا ہوئی ہے ، یہ ایک طریقہ ہے، جس سے نواز شریف کی سزا معطل کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے نواز شریف کو پارٹی رہنماؤں نے الیکشن مہم سے پہلے وطن واپسی کا مشورہ دیا ہے ، جس پر نوازشریف نے الیکشن مہم سے پہلے پاکستان واپس آنے پر اظہارآمادگی کردیا ہے ، وہ بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلائیں گے۔

خیال رہے پاکستانی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا، جاری کردہ پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے، ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close