اسلام آباد

تحریک انصاف جھوٹ اور گالم گلوچ کی سیاست کررہی ہے : وزیرخزانہ

   اسلام آباد: ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، جب سے وزیر بنا ہوں 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں سویا

عید کی نماز کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جھوٹ اورگالم گلوچ کی سیاست کررہی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے نہج پر لے آئے تھے، بتایا جائے فرح گوگی کے حکم پر کیسے تقرریاں اور تبادلے ہوتے تھے، پتا چلے کہ فرح گوگی پرائیویٹ جہازوں میں کیسے گھومتی تھی۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، جب سے وزیر بنا ہوں 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں سویا، محنت کر رہے ہیں، قوم کو جلد خوشخبریاں دیں گے، مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close