اسلام آباد

حکومت نواز شریف کی نا اہلی کی سزا حکومت ختم نہیں کر سکتی: بابر اعوان

اسلام آباد : کرپشن میں ہونے والی سزا کے خاتمے کا اختیار نیب کے پاس بھی نہیں ہے۔

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ کیس ختم کرانے کیلئے نواز شریف کو اعتراف جرم اور پلی بارگین کرنا ہو گی۔ پلی بارگین کی صورت میں نواز شریف کے تمام اثاثے ضبط ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نواز شریف کی سزا ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے۔ نا اہلی کی سزا حکومت ختم نہیں کر سکتی ہے۔ کرپشن میں ہونے والی سزا کے خاتمے کا اختیار نیب کے پاس بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزا میں کمی یا رعایت صدر کر سکتا ہے۔ این آر او ٹو لینے والا اپنے بھائی کو این آر او تھری دینے کا اختیار نہیں رکھتا ہے۔ آرٹیکل 45 میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ قوم نے رجیم چینج اور امپورٹڈ حکومت کو مسترد کیا ہے۔ آئینی بحران کے خاتمے کیلئے فوری الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close