اسلام آباد

لانگ مارچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں : فواد چودھری

اسلام آباد: مریم نواز کی کسی بھی بات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، سب کو پتہ ہے مریم نواز غیر سنجیدہ خاتون ہے

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے کل دو بیانات سامنے آئے، پہلے بیان میں عمران خان کی تقریروں پر آیا، دوسرا بیان مریم نواز کی تقریروں کو سنجیدہ نہ لینے پر آیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے بعد شہبازشریف کا بیان آیا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کسی بھی بات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، مریم نواز نے جو گفتگو کی ان پر معافی مانگ لیں، سب کو پتہ ہے مریم نواز غیر سنجیدہ خاتون ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی کیس میں شہباز شریف کے خلاف تحقیقات کرنے والے ڈاکٹر رضوان کے انتقال پر افسوس ہوا، ڈاکٹر رضوان بہت دلیر افیسر تھے جنہوں نے کیس کی بہترین تحقیقات کیں، نواز شریف نے آصف علی زرداری اور آصف علی زرداری نے نوازشریف کے خلاف کہی سنی پر کیسز بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے صاف الفاظ میں کہا کہ فوج کو سیاست میں نہ ملوث کیا جائے، چند صحافیوں کے لنک کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، ایک صحافی نے کہا کہ فوج پی ٹی آئی سے خود حساب کتاب کرلے گی، ایک مخصوص طبقے کو اداروں کے خلاف کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح اداروں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی اس کی مثال نہیں ہے، عمران خان نے کبھی اداروں کو بلیم نہیں کیا، عمران خان کی پالیسی ہے، اگر فوج کا ادارہ کمزور ہوگا تو پاکستان کمزور ہوگا، شہباز شریف کو مشورہ دوں گا وہ ایسی گفتگو سے اجتناب کرے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی معاشی حالات بہت برے ہیں، لانگ مارچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، جھوٹے پرچے کرنے کی روایت کو زندہ نہ کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close