اسلام آباد

عام انتخابات کے اخراجات کی تفصیلات جاری

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 47 ارب 41 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لیے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔

آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو آرمی سمیت تمام سیکورٹی کے لیے 15 ارب روپے، الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کے لیے 5 ارب 60 روپے، بیلٹ پیپرز کی اشاعت کے لیے 4 ارب 83 کروڑ روپے، انتخابی عملے کی تربیت کے لیے ایک ارب 79 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب میں 9 ارب 65 کروڑ روپے، سندھ میں 3 ارب 65 کروڑ روپے، خیبر پختونخوا میں 3 ارب 95 کروڑ روپے اور بلوچستان میں ایک ارب 11 کروڑ روپے کے اخراجات ہوسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close