اسلام آباد

کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اور شریف چلائیں گے؟

اسلام آباد: غلطیاں PTI کی بھی ہیں کہ صورتحال اس نہج پر پہنچی

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال اس نہج پر پہنچی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اور شریف چلائیں گے؟

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ کیا اگلی چار دہائیاں بھی ضائع کر دی جائیں؟ کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کر جانا چاہیں گے؟

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close