اسلام آباد

بھارت کسی بھول میں نہ رہے برہان وانی کی تحریک کبھی ختم نہیں ہوگی، مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے خطے میں مستقل قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا جلد از جلد حل ضروری ہے، برہان وانی کی تحریک کبھی ختم نہیں ہو گی۔ پمز اسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹرز کی جانب سے برہان وانی شہید کی پہلی برسی کے موقع پر اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی کی قیادت مشعال ملک اور وائس چانسلر پمز پروفیسر جاوید اکرم نے کی ۔بینرز اور پلے کارڈ ز تھامے ریلی میں شریک ڈاکٹر ز اور نرسز نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔ شرکاء سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کشمیریوں کیلئے بہت بڑا نقصان تھا لیکن کشمیریوں نے اس محرومی کو طاقت میں تبدیل کر لیا، بھا رت کسی بھول میں نہ رہے برہان وانی کی تحریک کبھی ختم نہیں ہو گی۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے، جس میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے، پابند سلاسل حریت قائدین کو طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے قائدین کی زندگی کو شدید خطرات لا حق ہو گئے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سمیت پاکستان کی ترقی کے تمام راستے کشمیر سے نکلتے ہیں ، خطے میں مستقل قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا جلد از جلد حل ضروری ہے ۔ریلی میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ بھارت حریت قائدین کو فوری رہا کر اور مقبوضہ واد ی سے فوجی انخلاء جلد از جلد یقینی بنانے سمیت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close