Featuredاسلام آباد

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنا اچھا عمل ہے

اسلام آباد:  فیٹف میں تحریک انصاف کے دور میں قانون سازی ہوئی، پی ٹی آئی حکومت میں فیٹف سے متعلق بہت کام ہوا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فیٹف میں تحریک انصاف کے دور میں قانون سازی ہوئی، تحریک انصاف کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا گیا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنا اچھا عمل ہے، موجودہ حکومت کس بات کا کریڈٹ لے رہی ہے، فیٹف میں قانون سازی کیلئے انہوں نے مخالفت کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا نیب کیسز میں ریلیو دوگے تو ہم قانون سازی کریں گے، فیٹف میں تحریک انصاف کے دور میں قانون سازی ہوئی، پی ٹی آئی حکومت میں فیٹف سے متعلق بہت کام ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا گیا، ہم نے اپنی ذمے داریاں نبھائی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close