اسلام آباد

نواز شریف استعفیٰ دیں گے تو جمہوری نظام مضبوط ہو گا،اس وقت جمہوریت کو صرف نواز شریف سے خطرہ ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت جمہوریت کو صرف نواز شریف سے خطرہ ہے،نواز شریف استعفیٰ دیں گے تو جمہوری نظام مضبوط ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپوزیشن جماعتوں اور پیپلز پارٹی پر کی جانے والی  تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا کو یاد ہونا چاہیے کہ پیپلز پارٹی نے 2014 کے دھرنے میں نواز شریف کا ساتھ دیا تھا ، جے آئی ٹی کی رپورٹ نے وزیر اعظم کو قصور وار ٹھہرایا ہے ، نواز شریف استعفیٰ دیں گے تو جمہوری نظام مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ  اب بھی صرف  جمہوریت کی خاطر نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں،ہمیں جمہوریت کا سبق پڑھانے والوں کو ہمارے ماضی اور حال کی جدوجہد کے بارے میں کیا نہیں علم ؟ ہم نے اس وقت بھی جمہوریت کا علم بلند کیا جب آج جمہوریت کا راگ الاپنے والے آمروں کی گود میں اچھلتے کودتے تھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close