اسلام آباد

مسئلہ اب پنجاب حکومت نہیں، آئین اور انصاف کا ہے

اسلام  آباد: آئین شکن عمران خان کے خط پر 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور شجاعت حسین کی حرام، یہ کیسا انصاف ہے؟

سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس پر جاری سماعت پر مریم اورنگزیب نے تبصرہ کیا اور کہا کہ مسئلہ اب پنجاب حکومت نہیں، آئین اور انصاف کا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں؟ ایک جیسے خط پر 2 الگ الگ فیصلے کیوں؟ عمران خان اور چوہدری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں؟

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئین شکن عمران خان کے خط پر 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، وہ 25 ارکان ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گِنا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوچھنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کے خط پر ووٹ دینے کی اجازت کیوں اور ووٹ کیوں شمار ہوں؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close