اسلام آباد

عمران خان نے شہدا کے تقدس کو پامال کیا : وزیر داخلہ

اسلام آباد: عمران خان کی قیادت میں چلنے والی مہم نے شہدا کے خاندانوں کو بھی تکلیف دی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پچھلے 10 دنوں سے شہباز گل کے معاملے پر تماشہ لگایا ہوا ہے، سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے خلاف پی ٹی آئی نے افسوسناک مہم چلائی، مہم میں شہدا کے خلاف باتیں کی گئیں، عمران خان کی قیادت میں چلنے والی اس مہم نے شہدا کے خاندانوں کو بھی تکلیف دی۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی چینل پر عمران خان کے بیانیے کو بیان کیا، عمران خان نے پاکستان پر وہ الزامات لگائے ہیں جو دشمن ملک بھی نہیں لگاتے، شہبازگل نے قومی اداروں کے اہلکاروں اور افسران کو اکسایا، عمران خان نے شہدا کے تقدس کو پامال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے سیاستدانوں نے بہت سے موقعوں پر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف باتیں کیں، شہباز گل کے خلاف 9 اگست کو مقدمہ درج ہوا، شہباز گل کی گرفتاری کے 10گھنٹے میں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، شہباز گل نے عدالت کے سامنے تشدد کی کوئی شکایت نہیں کی، پولیس کی تحویل میں شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close