اسلام آباد

وزیراعظم کے لئے تین ناموں پر اتفاق ہے، نواز شریف، نواز شریف، نواز شریف، ترجمان وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ 4سیٹوں والی جماعت کے مطالبے پر وزیراعظم نہیں جائیں گے، وزیراعظم کسی صورت بھی استعفیٰ نہیں دیں گے، نئے ناموں کے سوال پر کہتا ہوں کہ تین ناموں پر اتفاق ہوگیا ہے، جن نئے ناموں پر اتفاق ہے وہ نواز شریف، نواز شریف اور نواز شریف۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار برے وقت کے ساتھی ہیں، کہیں نہیں جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار وزیر اعظم کے مخلص ساتھی اور پرانے رفیق ہیں، وہ کابینہ یا پارٹی نہیں چھوڑ کر جارہے، وہ ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے اگر اپنے خیالات کا اظہار کیا تو کیا برا کیا؟ ن لیگ ایک جمہوری جماعت ہے اور اختلاف رائے سب کا حق ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ چوہدری نثار جو بھی بات کرتے ہیں وہ حکومت، وزیراعظم اور پارٹی مفاد میں کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close