اسلام آباد

عمران خان کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا

اسلام آباد: ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک سے زائد بار کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا، ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلے گا۔

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ایک فیصلہ عدالت میں آتا ہے، جس کی بنیاد قانون، واقعات، ایشو پر ججز کی سوچ ہوتی ہے، لیکن جو فیصلہ باہر آتا ہے وہ ایک اور قسم کا فیصلہ ہوتا ہے۔

 بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ سمیت سارے ادارے 2 باتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت تو خود کہتی ہے کہ ابھی عمران خان کے خلاف کیسز آنے ہیں، خواجہ آصف نے کل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مزید کیسز آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close