اسلام آباد

اسلام آباد ائیرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد :  کوکین انتہائی مہارت سے ٹراوٴزرز میں سلائی کر کے چھپائی گئی تھی

اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا مسافر کوگرفتارکرلیا گیا ہے اور مسافر سے 1 کلو 792گرام کوکین برآمدکرلی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کوکین انتہائی مہارت سے ٹراوٴزرز میں سلائی کر کے چھپائی گئی تھی، کوکین والے ٹراوزرز جہاز سے نکالے گئے کچرے سے برآمد ہْوئے۔

انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close