اسلام آباد

پاناما کیس، سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان سپریم کورٹ نہیں گئے

اسلام آباد آباد: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سپریم کورٹ نہیں گئے۔ رہنما پی ٹی آئی نعیم الحق نے ٹویٹر پیغام پر بتایا تھا کہ عمران خان کی سپریم کورٹ آمد منسوخ کر دی گئی ہے، سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر عمران خان سپریم کورٹ نہیں آئیں گے۔ واضح رہے اس سے قبل گزشتہ روز ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے ہی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ سسنے سپریم کورٹ جائیں گے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کےاعلامیہ کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعیداور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ صبح ساڑھے 11 بجے کورٹ روم نمبر ایک میں وزیراعظم کی اہلیت یا نااہلی کے متعلق فیصلہ سنائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close