اسلام آباد

پارلیمنٹ کی بے توقیری بہت ہوچکی ہے : چیف جسٹس

آئندہ ایسی درخواست لائے تو مثالی جرمانہ عائد کریں گے

اسلام آباد : شیخ رشید کی 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف درخواست وارننگ دے کر واپس کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سیاسی نوعیت کی درخواست عدالت لانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ شدید برہم ہوگئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ ایسی درخواست لائے تو مثالی جرمانہ عائد کریں گے۔ پارلیمنٹ کی مزید بے توقیری نہ کریں۔ یہی مائنڈ سیٹ ہے، جس نے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچایا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عدالت کے علاوہ ہمارے پاس کوئی فورم نہیں ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس پارلیمنٹ کی بے توقیری بہت ہوچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close