اسلام آباد

الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے

اسلام آباد : اگلا وزیراعظم عمران خان ہوگا، روک سکتے ہو تو روک لو

اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے نے عمران خان کی مقبولیت مزید بڑھا دینی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین ملک کے اگلے وزیراعظم ہیں، روک سکتے ہو تو روک لو۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ساڑھے 6 ماہ پہلے انہوں نے عمران خان کو ہٹایا، یہ سمجھ رہے تھے کہ لوگ سب بھول جائیں گے، قوم اگلے ہی دن باہر نکلی۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، اس وقت جو لوگ نکل رہے ہیں وہ خود اپنی مرضی سے نکل رہے ہیں۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ قوم کا واضح پیغام ہے غلامی نامنظور، شاید ان کو ابھی تک سنائی نہیں دے رہا، لانگ مارچ اکتوبر میں ہی ہونا ہے اب دن زیادہ نہیں رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close