اسلام آباد

نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس کل ہوگا جس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس کل ہو گا۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والی اجلاس میں قائد ایوان منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ ہو گی۔ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جب کہ حکومت کو جمعیت علمائے اسلام (ف) حمایت بھی حاصل ہے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے 2 نام دیئے گئے ہیں جن میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور سید نوید قمر شامل ہیں، دیگر امیدواران میں جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، ایم کیو ایم پاکستان کی کشور زہرا شامل ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام دیا گیا ہے جس کو (ق) لیگ کی حمایت بھی حاصل ہے۔
واضح رہے قومی اسمبلی میں 342 کے ایوان میں وزارت عظمی کا انتخاب جیتنے کے لیے سادہ اکثریت یعنی کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت ہو گی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس 188 ووٹ ہیں اور ںہیں اپنے اتحادیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ووٹ بھی تقسیم ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close