اسلام آباد

پانامہ فیصلے پر عمدرآمد کیلئے جسٹس اعجاز الاحسن نگران جج تعینات

اسلام آباد: پانامہ فیصلے میں شریف خاندان کیخلاف دائر ریفرنسز کی نگرانی کے معاملے پر جسٹس اعجاز الاحسن کو مانیٹرنگ جج تعینات کر دیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پانچ رکنی بینچ نے چیف جسٹس کو نگران جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی، جسٹس اعجاز الاحسن لارجر بینچ اور  جے آئی ٹی عمل درآمد بینچ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاناما فیصلے کی روح کے مطابق من وعن عملدرآمد کے لئے جج تعینات کر دیا گیا ہے۔ جسٹس اعجاز الحسن کو مانیٹر جج مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جسٹس اعجاز الحسن کی غیر موجودگی میں جسٹس اعجاز افضل نگران جج کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جسٹس اعجازالاحسن  کی بطور مانیٹر جج نامزدگی کےنوٹیفیکیشن  کی کاپی اسلام آباد سمیت پانچوں ہائیکورٹس کو ارسال کردی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کی نقل  اسلام آباد  کی 2 احتساب عدالتوں کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کی نقل وزارت قانون، وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور چیئرمین نیب کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کی نقل 27 متعلقہ اداروں کے افراد کو ارسال کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close