اسلام آباد

عائشہ گلالئی کے الزامات لغو، من گھڑت اور شرانگیزی پر مبنی ہیں، پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو لغو، بے ہودہ، من گھڑت اور شرانگیزی قرار دیدیا۔ عمران خان کہتے ہیں شریف برادران نے نصرت بھٹو سے بینظیر بھٹو تک ہر سیاسی مخالف کے خلاف ہمیشہ بےہودگی اور لچر پن کا سہارا لیا ہے۔ عائشہ گلالئی کی طرز کے شرمناک حملے آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ عمران خان کی زیرصدارت بنی گلہ میں ہونےو الے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عائشہ گلالئی کے الزامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں نومتنخب وزیر اعظم شاہد خان عباسی کے قومی اسمبلی میں پہلے خطاب کے مندرجات کا بھی تجزیہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی اجلاس میں نون لیگ کی سیاسی حکمت عملی اور شریف خاندان کے مستقبل پر بات چیت کی گئی اور وزیراعظم شاہد خاقان کی حلف برداری کے بعد نواز شریف سے ملاقات کے قانونی اور سیاسی اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے حکومت سازی اور کابینہ کی تشکیل میں نواز شریف کے کردار پر اظہار تشویش کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے متفقہ طور پر نااہل قرار دیئے گئے شخص کے حکومت سازی میں کردار آئین سے انحراف ہے، اجلاس میں الیکشن کمیشن کی معاملے پر خاموشی اور بےعملی پر اظہار تشویش کیا گیا۔ اس کے علاوہ نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسزپر کارروائی میں طوالت پر اظہار تشویش کیا گیا۔

اجلاس میں عائشہ گلالئی کے الزامات کو لغو، بے ہودہ، من گھڑت اور شرانگیزی قرار دیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے نصرت بھٹو سے بینظیر بھٹو تک ہر سیاسی مخالف کے خلاف ہمیشہ بے ہودگی اور لچر پن کا سہارا لیا ہے، عدالت کے اندر اور باہر بےآبرو ہونے کے بعد شریفوں نے گھٹیا پن کا سہارا لیا، عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے مظاہرے چیئرمین تحریک انصاف سے قوم کی بہنوں اور بیٹیوں کی عقیدت کا اظہار ہیں، ان کے خلاف جھوٹے مقدمات میں ناکامی اس بے ہودگی کی بڑی وجہ ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کی طرز کے شرمناک حملے آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close