اسلام آباد

آرمی چیف کے لیے مسلم لیگ ن کا کوئی فیورٹ نام نہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: نئے آرمی چیف کے تقرر کیلئے مشاورتی عمل 18 یا 19 نومبر کو شروع ہوگا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی فوج کے بھیجے گئے ناموں سے ہی ہوگی۔

خواجہ آصف کا کہناہے آرمی چیف کے لیے مسلم لیگ ن کا کوئی فیورٹ نام نہیں ہے، نئے آرمی چیف کے تقرر کیلئے مشاورتی عمل 18 یا 19 نومبر کو شروع ہوگا۔

نئے آرمی چیف کے نام پر آصف زرداری اور شہباز شریف میں ڈیڈ لاک سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ابھی مشاورت شروع نہیں ہوئی تو ڈیڈلاک کیسے آگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close