اسلام آباد

عمران خان نے چپ کا روز توڑ دیا، عائشہ گلالئی کے پیچھے شریف مافیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا حکومت کو گرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو (ن) لیگ کا سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ سے یہ نہیں بلکہ کچھ اور توقع کر رہا تھا، شریف برادران سیاست دان نہیں مافیا ہیں اور وہ اپنی سیاست بچانے کے لےے کسی بھی حد تک جائیں گے لیکن اپنی سیاسی موت سے نکل نہیں سکتے جب کہ (ن) لیگ نے جو بینظیر، نصرت بھٹو، اور جمائما کے ساتھ کیا مجھے یاد ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے پیچھے (ن) لیگ، امیر مقام، جنگ اور جیو ہے، افسوس ہوا کہ کل تک وہ ٹھیک تھی مگر اچانک یہ سب ہو گیا، تعجب ہوتا ہے وہ اتنا آگے کیسے چلی گئیں اور جب مسج گیا تھا اگر عائشہ اس وقت اسٹینڈ لے لیتی تو لوگ ان کی عزت کرتے جب کہ پوری پارٹی میں کہا ہوا ہے خواتین کے خلاف کوئی بھی شکایت ہوئی تو خود ایکشن لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا تو وہ ذلیل ہو گا اور اگر میں غلط ہوا تو میں ذلیل ہوں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار طاقتور کا احتساب ہوا، اسٹیٹس کو قوتیں پارٹیاں ہوئی ہیں مگر احتساب کا عمل اب رکے گا نہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ مسلم لیگ (ن) زیادہ دیر چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ معاشرے کو کرپشن کے علاوہ جھوٹ بول کر معاشرے کی اخلاقیات تباہ کر رہے ہیں جب کہ میں نے پرویز خٹک سے کہا ہے جو بکتا ہے اسے بکنے دو۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر پی ٹی آئی ورکرزاورسپورٹرز کوعائشہ گلا لئی کی بہن ماریہ طور پر تنقید کرنے سے روکا۔ عمران خان نے اپنے حامیوں کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کارکن یا سپورٹرماریہ طور پر تنقید نہ کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close