اسلام آباد

عمران خان نے نواز شریف کے قافلے کی ایسی تصاویر شیئر کردیں کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر نواز شریف کی ریلی کی ایسی تصاویر جاری کر دی ہیں کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے ہیں۔ عمران خان نے نواز شریف کی ریلی کی چند تصاویر اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”نواز شریف کا کنٹینر اور عوام کا سمندر۔۔۔ یقین نہیں آ رہا تو بار بار زوم کر لیں، ناامید نہیں ہوں گے۔

عمران خان نے یہ تصاویر شیئر کر کے باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ نواز شریف کی ریلی میں بہت کم تعداد میں لوگ شامل ہوئے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نواز شریف مذکورہ کنٹینر میں سوار نہیں ہیں بلکہ وہ گاڑی میں پرویز رشید اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ براستہ جی ٹی روڈ سفر کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close