اسلام آباد

حکمران عوام کا تیل نکال کر سر پرلگارہے ہیں لیکن بال پھربھی نہیں نکلیں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکمران غریب عوام کا تیل نکال کر سر پر لگا رہے ہیں لیکن بال پھر بھی نہیں نکلیں گے۔ اسلام آباد میں پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیرمین سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں 80 فیصد صارفین کا تعلق غریب طبقے سے ہے، اس کے باوجود حکومت 35 روپے لیٹر والا تیل عوام کو 80 روپے لیٹر میں فروخت کررہی ہے اور غریب صارف کو دو روپے یونٹ والی بجلی سات روپے یونٹ میں بیچی جارہی ہے جبکہ سی پیک کی سیکیورٹی کے نام پر بجلی صارفین سے 17 ارب روپے وصول کئے جارہے ہیں، حکمران غریب عوام کا تیل نکال کر سر پر لگا رہے ہیں لیکن سر پر بال پھر بھی نہیں نکلیں گے۔
اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کے2012-13 کے 5کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایسے بڑے نادہندگان کے ذمہ 246 ارب 90 کروڑ روپے کے بقایہ جات ہیں جو فوت ہو گئے یا کاروبار بند کر گئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے کہا کہ آپ لوگ غریب کو تو چھوڑتے نہیں جب کہ امیروں کے قرضے معاف کرنے کےلیے ان کا کاروبار بند ہونے کا انتظار کرتے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close