اسلام آباد

سردار یعقوب ناصر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر منتخب

اسلام آباد: سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر منتخب کرلیا گیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں چیرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق نے سردار یعقوب ناصر کا نام بطور قائم مقام صدر مسلم لیگ (ن) پیش کیا جس کی مرکزی مجلس عاملہ کی جانب سے توثیق کے بعد سردار ناصر کو صدر منتخب کرلیا گیا۔
سردار یعقوب خان ناصر مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما ہیں اور 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر بلوچستان کے علاقے لورا لائی سے کامیاب ہوئے تھے۔ واضح نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عہدہ خالی تھا اور الیکشن کمیشن نے بھی اس عہدے پر انتخاب کے لیے پارٹی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close