اسلام آباد

اسپیکر قومی اسمبلی کا جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس معمہ بن گیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے پاناما بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس معمہ بن گیا ہے۔ 5 صفحات پر مشتمل ریفرنس کی کاپی منظر عام پر آگئی لیکن سپریم جوڈیشل کونسل کے ذرائع، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور اسپیکر کے دفتر نے ایسا کوئی ریفرنس دائر کیے جانے کی تردید کی ہے۔

تاہم اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے ریفرنس کی تردید نہ کیے جانے کی وجہ سے معاملہ مشتبہ اور ابہام پیدا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج اور پاناما بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت 5 صفحات پر مشتمل ریفرنس دائر کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close