اسلام آباد

اقتدار کے نشے میں سیاست کی آزمائشوں کو بھولنا نہیں چاہیے

 اسلام آباد: خواجہ آصف نے پابند سلاسل رہنے والے ن لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے موازنہ کردیا

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری 3 دن، اعظم سواتی 4 دن اور شہباز گل 27 دن جیل میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف 374 دن، شہباز شریف 340 دن، شاہد خاقان عباسی 222 دن، مریم نواز 158 دن، حمزہ 627 دن، رانا ثناء اللّٰہ 174 دن اور مفتاح اسماعیل کو 142 دن جیل میں گزارنے پڑے۔

جاری کی گئی ویڈیو میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو دوران قید حوصلے کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو قید کے دوران روتے ہوئے دکھایا گیا۔

خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی ورکروں اور رہنماؤں کو اپنے نظریات اور عقائد کے تقدس کے لیے حوصلہ بلند ، ہمت جوان اور عزم و وقار کے ساتھ آزمائش کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اقتدار کے نشے میں سیاست کی آزمائشوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف سے لندن میں سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما جیلوں سے روتے ہوئے کیوں نکلتے ہیں؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو طنز کا نشانہبناتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے کئی بار کہا کہ میں انہیں رلاؤں گا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ پتہ نہیں عمران خان ہمیں کہہ رہا تھا یا ان لوگوں کو کہہ رہا تھا جو آج رو رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close