اسلام آباد

حکومت ملک بھر کے عوام کی سماجی و ثقافتی ترقی پر پختہ یقین رکھتی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کسی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ملک بھر کے عوام کی سماجی و ثقافتی ترقی پر پختہ یقین رکھتی ہے، وفاقی حکومت نے عوامی کی زندگیوں میں معیاری تبدیلی لانے کے لئے ہمیشہ جمہوری اصولوں کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات خیبر پختونخوا سے ارکان صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئی کہی جس نے سردار اونگزیب نلوتھا کی قیادت میں پیر کو وزیرا عظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی ، وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور وزیر برائے انسداد منشیات لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کے عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیر اعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی معاونت اور بالخصوص دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے منصوبے شروع کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کا ترقیاتی ایجنڈا جاری و ساری رہے گا۔ وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایاکہ وفاقی حکومت ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے منتخب ارکان پر زور دیاکہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل میں اپنا کردارادا کریں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close