اسلام آباد

امریکا اپنی ناکام خارجہ پالیسی کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، عمران خان

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی الزام  پاکستانی حکومت کی لیے ایک سبق ہے کہ کبھی ڈالروں کے لیے پرائی جنگ کو اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف الزام تراشی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی حکومت کی لیے ایک سبق ہے کبھی ڈالروں کے لیے دوسروں کی جنگیں نہیں لڑنی چاہیے، الزام تراشی کی نئی قسط سے پاکستان کو ناقابل فراموش سبق حاصل کرنا چاہیے اور پاکستان کو سیکھ لینا چاہیے کہ ڈالروں کے عوض پرائی جنگ کو کبھی اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں سراٹھاتی مزاحمت خود بھارت کی ناکام عسکری حکمت عملی کا نتیجہ ہے لیکن بھارت کشمیر میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے، اسی طرح امریکا بھی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں کررہا ہے، دہائیوں سے نافذ ناکام افغان پالیسی حقیقت میں امریکی مایوسی کا سبب ہے۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے امریکا کی خواہش پر افغانستان میں 2 لڑائیاں لڑیں اور 70 ہزار لوگوں نے جانوں کا نظرانہ پیش کیا، امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو نہ صرف 100ارب ڈالر کا نقصان ہوا بلکہ افغان جنگ کی وجہ سے پاکستانی معاشرہ بربادی تباہی کا شکار ہوا لہذا اب وقت ہے کہ پاکستان امریکا کو جواب دے کہ اور کہے کہ اب کبھی نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close