اسلام آباد

اگر ٹرمپ چاہتا ہے کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بنے تو خوش آمدید کہتے ہیں، رضا ربانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم میں ویت نام اور کیمبوڈیا والی خصوصیات ہیں، اگر امریکی صدر ٹرمپ چاہتا ہے کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بنے تو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اراکین سینیٹ نے حکومت سے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کا مطالبہ کردیا۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد وزارت خارجہ کو امریکی سفیر طلب کرکے احتجاج کرنا چاہیئے تھا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کو احتجاجاً دورہ امریکہ منسوخ کرنا چاہیئے۔
اس سے قبل چیئرمین سینیٹ نے زیر دفاع خرم دستگیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع کو اپنا امریکی دورہ منسوخ کرنا چاہیئے۔ سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان مفت میں امریکی جہازوں کو ہوائی راستہ دے رہا ہے۔ دو ہزار ایک سے لے اب تک امریکی جہازوں نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے دس لاکھ پروازیں کی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو انکار کیا جائے۔اراکین سینیٹ کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہیئے تاکہ ملک کی خارجہ پالیسی پر سیر حاصل بحث کی جا سکے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان پر جمعرات کو بھی سینیٹ اجلاس میں بحث ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close