اسلام آباد

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور پر غور کیا گیا، اعلامیہ

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سعودی ولی عہد کےدرمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق، ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے ویژن کے ترقیاتی ایجنڈے دو ہزار تیس کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی غیر معمولی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور سعودی ولی عہد کو امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کی خودمختاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی ولی عہد نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہا۔ پرنس محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مضبوط اور مستحکم پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ امید ہے کہ پاکستان چیلنجز پر قابو پر ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کو عالمی اور علاقائی امن کیلئے بات چیت اور تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا۔ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو دورے میں عازمین حج سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close