اسلام آباد

گزشتہ 5 سالوں میں دنیا بھر سے 5 لاکھ سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، وزارت داخلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دنیا کے 134 ممالک سے 5 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دنیا کے 134 ممالک سے 5 لاکھ 44 ہزار 105 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جس میں ایک لاکھ 93 ہزار پاکستانیوں کو اوور سٹے (ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود رہنے) کی وجہ سے بے دخل کیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق بیرون ملک سے بلیک لسٹ ہونے پر 5500 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، 2559 نومولود بچوں کو بے دخل کیا گیا، اقامہ نہ ہونے پر 26 پاکستانیوں کو بےدخل کیا گیا، منشیات کے مقدمات پر 98 پاکستانی بے دخل ہوئے، جعلی ویزے پر 162 اور جعلی پاسپورٹ پر 79 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھی 8 پاکستانی بے دخل ہوئے جب کہ منی لانڈرنگ کے جرم میں 6 پاکستانیو کو بیرون ملک سے نکالا گیا۔
سینیٹ میں جمع کروائے گئے جواب کے مطابق سب سے زیادہ 2 لاکھ 15 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا، متحدہ عرب امارت سے 52 ہزار، اومان سے 20 ہزار، ایران سے 17 ہزار، ملائشیا اور یونان سے 16، 16 ہزار، برطانیہ سے 13 ہزار، ترکی سے 9 ہزار، بھارت سے 49، افغانستان سے 32، شام سے 33، پاناما سے 12 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جب کہ انٹرپول کی ذریعے 15 پاکستانی بے دخل ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close