اسلام آباد

وزیرخزانہ کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ ادا کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے سرکاری ملازمین کوعیدالاضحیٰ سے قبل تنخواہ  ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے سرکاری ملازمین کو اگست کی تنخواہ عید قربان سے قبل ہی ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد ملازمین کوتنخواہ 28 اگست کو جاری کردی جائے گی جس کی وزارت خزانہ کی جانب سے باقائدہ منظوری بھی دی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پریکم ستمبربروزجمعہ سے 4 ستمبر بروزپیرتک چھٹیوں کا اعلان کیا  گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close