اسلام آباد

پاکستان کی آبادی 21 کروڑ سے زائد، خواتین کی تعداد مردوں سے کم، مردم شماری کے ابتدائی نتائج

اسلام آباد: مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں مردوں کی تعداد 10 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار اور خواتین کی آبادی 10 کروڑ 13 لاکھ 15 ہزار ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں پیش کی گئی مردم شماری 2017 کی تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں مردوں کی تعداد 10 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار اور خواتین کی آبادی 10 کروڑ 13 لاکھ 15 ہزار ہے، جب کہ کل آبادی میں ٹرانسجینڈر کی تعداد 10 ہزار 418 ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق 1998 سے 2017 تک گروتھ 2.4 فیصد رہا۔ مردم شماری 2017 نتائج کی ابتدائی سمری کے مطابق پنجاب کی آبادی 11 کروڑ، خیبر پختونخوا 3 کروڑ 5 لاکھ، بلوچستان کی 1 کروڑ 23 لاکھ جبکہ سندھ کی 4 کروڑ 78 لاکھ آبادی ہے، فاٹا کی آبادی 50 لاکھ افراد اور وفاقی دارالحکومت کی آبادی 20 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے تاہم آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی مردم شماری کے نتائج سمری میں شامل نہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close