اسلام آباد

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر ہونے والی شہادتوں پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی اور مقامی آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین مقامی شہری شہید ہوئے تھے جبکہ ایک ہی ایک ہی خاندان کے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، بھارتی فورسز نے مقامی گاوں فتح پور پر مارٹر گولے پھینک کر نشانہ بنایا تھا، بھارتی فوج سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، رواں سال 600 مرتبہ اور گزشتہ سال تیس سو بیاسی مرتبہ پر ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور 113 افراد زخمی ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close