Featuredاسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر سے عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لینے کی اپیل

تحریک انصاف کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لینے کی اپیل کی۔ تحریک انصاف نے خدشہ ظاہر کیا کہ بیوروکریسی غیر جانبدار انتخابات نہیں کروا سکتی۔

تحریک انصاف کے وفد نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لینے سے معذرت کرلی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آر اوز عدلیہ سے لینے کی کوشش کی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسران کی فراہمی سے معذرت کرلی۔

سکندر سلطان راجا نے کہا کہ آر اوز بیوروکریسی سے لینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، آر اوز کے تنازعے میں پڑے تو الیکشن میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کو تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی مہم کی سخت مانیٹرنگ کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close