اسلام آباد

ڈاکٹر قدیر نے روتے ہوئے میرے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا تھا، پرویز مشرف

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے نااہل ہونے پر لوگ بڑے خوش ہوئے، بھارت دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے، بلوچستان اور افغانستان میں مداخلت کررہا ہے ۔عالمی طاقتوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی حوالگی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے روتے ہوئے میرے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا اور اپنے فعل پر اظہار شرمندگی کیا۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو پاکستان، افغانستان اور کشمیر کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ نواز شریف نے ذاتی مفادات کے لئے بھارت سے تعلقات قائم کئے، ملکی مفاد کو پس پشت ڈال دیا، 2013ءسے اب تک ہر سال چار پانچ ارب ترسیلات زر بھارت جارہا ہے۔ بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کا مقصد ایک دوسرے کے شادی بیاہ میں شرکت نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانا ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر قدیر خان جب میرے خلاف باتیں کرتے ہیں تو افسوس ہوتا ہے، عالمی طاقتیں ڈاکٹر قدیر کو مانگ رہی تھیں میں نے انکار کرکے انہیں بچایا، ڈاکٹر قدیر شرمسار تھے روتے ہوئے میرے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا۔ اب میرے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے پتہ تھا کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close