اسلام آباد

امریکی پالیسی کو مسترد ہی نہیں بلکہ اسکی مذمت کرتے ہیں، اکرم خان درانی

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں جبکہ 70 ہزار سے زائد لوگوں نے جانوں کا نذرانہ دیا۔ پاکستان امریکا کی پالیسی کو مسترد کرتا ہے۔ عمران خان نے نوجوانوں کے درمیان نفرت پیدا کی۔ چھٹی مردم شماری میں چاروں صوبوں کے اپنے لوگ مردم شماری کر رہے تھے، گھر گھر جا کر خانہ شماری، مردم شماری کی گئی، مردم شماری کا ایک ریکارڈ مسلح افواج کے پاس بھی گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں، امریکا کو بجائے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سراہنے کے بجائے تنقید کررہا ہے۔ جنوبی ایشیاء اور افغانستان کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی ہے جس کو پاکستان نے مسترد کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 70 ہزار سے زائد لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، پاکستان امریکا کی پالیسی کو مسترد کرتا ہے بلکہ مذمت کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close