اسلام آباد

بے نظیر قتل کیس میں انصاف نہیں ہوا، فیصلے کے بعد پاکستانی سیاست میں دہشتگردی بڑھنے کے خطرات پیداہوگئے ہیں، شیخ رشید احمد

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انصاف نہیں ہوا، بے نظیر قتل کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان کی سیاست میں دہشتگردی بڑھنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہاکہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں وارث کوئی نہیں تھا، جس کیس میں وارث نہ ہو وہ کیس مضبوط نہیں ہوتا، وارث کے کیس لڑنے سے کیس مضبوط ہوتا ہے، بے نظیر بھٹو قتل کیس میں 9 سال  تک بے نظیر بھٹو شہید کی نہ بیٹی عدالت گئی نہ بیٹا عدالت گیا اور نہ سابق صدر آصف علی زرداری عدالت گئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو تین دن سے معلوم تھا کہ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے تب بھی پارٹی کی قیادت عدالت نہیں گئی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیس میں کسی کی دلچسپی ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہی دقتل کیس میں انصاف ہوتا نظر نہیں آیا، کیس کے فیصلے کے پاکستان کی سیاست پر اثرات مرتب ہوں گے، فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close