اسلام آباد

پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس جاری، افتتاحی تقریب سے وزیر خارجہ کا خطاب

اسلام آباد: پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں خطے کی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس کا افتتاح وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کیا۔ کانفرنس میں امریکا، بھارت، چین، سعودی عرب،ایران، قطر، روس، متحدہ عرب امارات، برسلز و دیگر ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر شریک ہیں۔ کانفرنس میں خطے کی صورتحال، رونما ہونے والی تبدیلیوں پر غور، افغانستان کی صورتحال اور امریکا کی خطے سے متعلق پالیسی بھی زیر غور ہے، جب کہ کانفرنس میں خلیج کی صورتحال، سعودی عرب اور قطرسے تعلقات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کانفرنس کے اختتامی سیشن میں شریک ہوں گے اور پاکستانی سفیروں کی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ افغان مسئلے کا حل فوجی طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اور اب افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے مذاکرات کی بات پاکستان کےمؤقف کی حمایت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ ہرسطح پراٹھانا ہوگا اور پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close