اسلام آباد

کلبھوشن کی سزا کیخلاف جمع کرایا گیا بھارتی میموریل پاکستان کو موصول

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں جمع کرایا گیا میموریل پاکستان کو موصول ہو گیا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کی سزا کے خلاف بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں 13 ستمبر کو میموریل جمع کرایا گیا تھا، جو آج پاکستان کو موصول ہوگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اٹارنی جنرل کی سربراہی میں قانونی ٹیم بھارتی میموریل کاجائزہ لے رہی ہے۔ اب عالمی عدالت انصاف میں پاکستان اپنا جواب رواں برس دسمبر میں جمع کرائے گا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور تخریب کاری کی ان کارروائیوں میں ہزاروں معصوم شہری شہید ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close