More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

رانا ثناء اللہ کے بیان سے لگتا ہے مجھے گرفتار کر لیا جائے گا: عمران خان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: عوام اور فوج کا آمنا سامنا کرایا جا رہا ہے، اگر گرفتار ہوگیا تو عوام کو کنٹرول کون کرے گا۔ 

عمران خان نے کمرہ عدالت میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں پھر سے گرفتار کیا جا سکتا ہے، میں اگر گرفتار ہوگیا تو عوام کو کنٹرول کون کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں باہر ہوں تو کنٹرول کرلوں گا، عوام اور فوج کا آمنا سامنا کرایا جا رہا ہے۔ صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کی ڈیل ہوگئی ہے؟ ڈیل کے سوال پر عمران خان مسکرا دیے کہا خدشہ ہے کہ ہائیکورٹ سے نکلتے ہی مجھے دوبارہ گرفتار کر لیں گے، مجھے ڈر ہے رانا ثناء اللہ کے بیان سے لگتا ہے مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔

عمران خان نے بتایا کہ مجھے بشریٰ بی بی سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی گئی تھی، عدالت کی اجازت سے نیب کی آفیشل لائن سے بشری بی بی کو فون کیا تھا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close