اسلام آباد

عمران خان کےخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کے الزام کےکیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج نصرمِن اللہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدت میں نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدت کے دوران شادی غیر قانونی ہے، ایسا کہنا فراڈ ہے کہ 2018 کے پہلے دن شادی کریں گے تو وزیرِ اعظم بن جائیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جنوری 2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں، ان کی طلاق نومبر میں ہوئی تھی۔

وکیل نے کہا کہ اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ نکاح کیوں کیا، بنی گالہ سے فراڈ شروع ہوا اور نکاح لاہور میں ہوا۔

جج نے سوال کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے؟

وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کو بتایا کہ نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کے لیے لے جایا گیا، فروری 2018 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دوبارہ اسلام آباد میں پڑھایا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل مکمل کر لیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close